Official Website

جنوبی وزیر ستان’ رغزائی برمل میں مویشیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مویشیوں کی بیماریوں کے خاتمہ اور انکی افزائش نسل کے لئے مختلف ڈسپنسریوں میں کونسلنگ سنٹرز قائم کئے جائیں گے'

583
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان( نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد اقبال خٹک اور ڈائریکٹر جنرل پشاور کی ہدایات پر اسٹنٹ ڈائریکٹر نور سلطان کی جانب سے دور افتادہ علاقہ رغزائی برمل میں مویشیوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جس میں مویشیوں کی ویکسین کے ساتھ ساتھ انکی مختلف بیماریوں کی تشخیص اور مفت ادویات فراہم کی گئی اے ڈی لائیو سٹاک جنوبی وزیرستان نور سلطان نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے تاکہ مویشیوں کی بیماریوں کے خاتمہ اور انکی افزائش نسل کے لئے مختلف ڈسپنسریوں میں کونسلنگ سنٹرز قائم کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو مال مویشیوں کی بیماریوں کے متعلق آگاہی ہو سکے.ان کا کہنا تھا کہ جنوبی وزیرستان سرسبز علاقہ ہے جہاں پر مویشیوں کی بہترین افزائش نسل کی جاسکتی ہے انھوں نے مزید بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک کا عملہ علاقے میں موجود ہے جو مویشیوں پر بیماریوں سے نبر آزما ہونے کے لئے چکنا ہے ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں ہر قسم کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں.انھوں نے بتایا گائے بکریوں اور بھیڑوں کی نشوونما اور حفاظتی اقدامات کے لئے انہیں ٹیکے لگائے جارہے ہیں.