Official Website

ڈی پی او شفیع اللہ خان کا رات کے دوسرے پہر تھانہ صابر آباد کا سر پرائز وزٹ

تھانہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ کامران شہید چوک ناکہ بندی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات، ان کے رہن سہن اور بنیادی ضروریات کے متعلق دریافت کیا

265
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان کا رات کے دوسرے پہر تھانہ صابر آباد کا سرپرائز وزٹ، تھانہ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ کامران شہید چوک ناکہ بندی پر موجود پولیس جوانوں سے ملاقات، ان کے رہن سہن اور بنیادی ضروریات کے متعلق دریافت کیا۔ پولیس کا ہر سپاہی محکمہ میں ریڑھ کی حثیت رکھتا ہے۔ ان کے مسائل کو حل اور بنیادی ضروریات فراہم کرکے پروفیشنل فورس کے طرز پر لایا جائے گا۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے رات کے دوسرے پہر میں تھانہ صابر آباد کا سرپرائز وزٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے تھانہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بیرونی حفاظتی دیوار اور تھانہ کے عقبی حصے کا جائزہ لے کر ایس ایچ او کو تھانہ کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔ جبکہ ڈی پی او کرک نے تھانہ ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے سرکاری دستاویزات اور سرکاری اسلحہ و گولی بارود کی استعداد کا بھی معائنہ کیا۔ ڈی پی او کرک نے تھانہ کے محرر اور عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے گھروں سے دور ہم صرف ایک مقصد کیلئے یہاں بیٹھے کہ عوام کو سکھ کا نیند میسر ہوں اور عوام کو اس بات کا اطمینان ہو کہ پولیس ہمارے حفاظت کیلئے موجود ہے۔ مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے عام اور غریب عوام کیساتھ خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں کیونکہ مصیبت اور تکلیف میں مبتلا تھانہ آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی اور دوستانہ طریقے کیساتھ ملنے سے ان کی آدھی تکلیف فوری رفع ہو جاتی ہے اور ان کو اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ پولیس اپنے حقیقی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ تھانہ محرر اور سیکورٹی امور کی بہتر انجام دہی پر ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کیلئے کیش ریوارڈ اور اسناد دینے کا حکم کیا۔ تھانہ وزٹ کے بعد ڈی پی او کرک نے کامران شہید چوک ناکہ بندی پر موجود جوانوں کیساتھ ملاقات کرکے ان کے رہن سہن اور بنیادی ضروریات کے متعلق دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے پولیس جوانوں کیساتھ ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ پولیس کا ہر سپاہی محکمہ میں ریڑھ کی حثیت رکھتا ہے اور بہت جلد ان کو بنیادی ضروریات فراہم کرکے پروفیشنل فورس کے طرز پر لایا جائے گا۔