کرک(نمائندہ حصوصی) پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری’چھ منشیات فروش گرفتار، چودہ کلو چرس اور اسلحہ برآمد کرک پولیس نے ضلع کے مختلف مقامات پر منشیات فروشوں کیخلاف جاری ہفتہ وار کریک ڈاؤن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنا چارج سنبھالنے کے بعد منشیات فروشوں کے خاتمے کا پہلا ٹاسک ایس ایچ اوز کو حوالہ کرکے ایک ہفتے کے کریک ڈاؤن کا ٹاسک دیا تھا۔ جس پر سرکل ایس ڈی پی اوز کے زیر نگرانی ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر کریک ڈاؤن کرکے چھ منشیات فروشوں عابد اللہ ولد نور شہزاد سکنہ پرانا بازار، تحصیل خان ولد محمد رشید سکنہ شوبلی بانڈہ، بشارت سلیم ولد میر سلیم خان سکنہ نری پنوس، حامد محمود ولد وزیر خان سکنہ لتمبر، نور سبحان ولد قلی خان سکنہ لتمبر اور محسن گل ولد حسن گل سکنہ عیسک خماری کو گرفتار کر لیا۔ زیر حراست منشیات فروش سے پولیس نے مجموعی طور پر 13747 گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے۔ جبکہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 1 کلاشنکوف، 3 بندوقیں، 2 پستولیں اور 95 عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے۔