کوہاٹ’ یونیسف اور WSSC کوہاٹ کا کورونا کے حوالے سے آگاہی مہم جاری
عوام کی سہولت کے لئے مختلف عوامی مقامات، بازاروں اور نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہینڈ واشنگ سٹینشنز کی تنصیب شروع کردی
کوہاٹ (بیورو رپورٹ)یو نیسف کے اشتراک سے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے ضلع میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جاری آگاہی مہم میں تیزی لاتے ہوئے عوام کی سہولت کے لئے مختلف عوامی مقامات، بازاروں اور نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ہینڈ واشنگ سٹینشنز کی تنصیب شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں اب تک ضلع کوہاٹ میں 24مختلف مقامات، سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں میں ہینڈ واشنگ سٹیشنز لگا دئیے ہیں جن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1 اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر2 سٹی، گورنمنٹ گرلزہائی سکول کے ڈی اے، گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائی سکول نمبر4 ملنگ آباد، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کے ڈی اے، گورنمنٹ گرلز پرائمر ی سکول کے ڈی اے، گل مونٹیسوری کے ڈی اے، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول گڑھی بہرام خان، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میر احمد خیل، پشاور چوک، نیو تحصیل پلازہ، پرانا تحصیل پلازہ، غلہ منڈی، میونسپل گارڈن اور شھباز گل فروٹ منڈی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے تنصیب کردہ ہینڈ واشنگ سٹیشنزکے ساتھ ہاتھ دھونے کے لئے صابن بھی رکھے گئے ہیں جبکہ ان کو بھرنے کے لئے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی کوہاٹ کا عملہ واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی فراہم کرے گا۔ ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ نے یونیسیف کے اشتراک سے آگاہی مہم کے پہلے مرحلے میں سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میں کو رونا وائرس کے خلا ف اب تک 39سکولز کے 2,703 بچوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے احتیاطی تدا بیر اور ان کو باقاعدہ طور پر ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ سکھایا جاچکا ہے۔جبکہ مہم دوسرے مرحلے میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور عوام کی سہولت کے لئے ہینڈ واشنگ سٹینشنز کی تنصیب شروع کردی ہے یونیسف کے تعاون سے ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کی جانب سے کوہاٹ شہر کے سکولوں، بازاورں اور رش والی جگہوں میں کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم اور ہینڈ واشنگ سٹیشنز کی تنصیب جاری رہے گی۔