لاچی’ ٹی ایم اے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد’ اے سی امیر نواز نے عوامی مسائل سنے
سب سے زیادہ شکایات واپڈا اور ٹی ایم اے کے خلاف آئے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شکایات فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری
کوہاٹ( بیور رپورٹ )لاچی اربن میں اسسٹنٹ کمشنر لاچی امیر نواز نے کھلی کچہری کا انعقاد کے ٹی ایم اے لاچی افس میں منعقدہ کھلی کچہری میں عوام نے شرکت کر کے انتظامی افسران کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جہاں سب سے زیادہ شکایات واپڈا اور ٹی ایم اے کے خلاف آئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر لاچی نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو شکایات فوری طور پر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کئے اور کہا عوام کھل کر کچہری میں مسائل کی نشاندہی کریں ان شاء اللہ بھرپور کوشش ہوگی کہ حل ہو بازارصدر منظورخان، جبران، شعیب اور دیگر نے واپڈا اورپانی صفاء حوالے سے شکایات کے انبار لگادئے
شعیب نے بازار تجاوزات سے راہگیروں کی مشکلات، جبکہ جبران نے جگہ جگہ گندگی ڈھیر اور بازار سولر لائٹس کے بارے افسران کی توجہ مبذول کرائی اسطرح منظورخان نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے لاچی میں ناروالوڈشیڈنگ، میٹرز جرمانوں اور پانی کی ابترصورتحال پر تفصیلی بات چیت کی اور کہا کہ واپڈا بجلی چوروں کو بیشک پکڑ لیں لیکن غریب عوام کے ساتھ زیادتی بند کی جائے جبکہ لاچی میں مین لائنز سے ڈائریکٹ کنکشنز کاٹ کر پانی کی وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس بارے عوامی تکلیفات کا خاتمہ ہوسکے کھلی کچہری میں ڈیپارٹمنٹس نمائندگان کے علاوہ فوادخان۔ٹی ایم او محمدامین،ایکسین زاہد،SHO طارق محمود اور دیگر بھی موجود رہے تقریب کے سیکرٹری کے فرائض بشیرباچا نے اداکئے۔