Official Website

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین کا ہنگامی دورہ کرک

تحصیل کابینہ تخت نصرتی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت، خورشید عالم سے تعزیت

317
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین جان کا ہنگامی دورہ کرک، تحصیل کابینہ تخت نصرتی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت، سابق صدر خورشید عالم سے اُن کی والد ہ کی وفات پر تعزیت کی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نجم الدین خان نے کرک کا ہنگامی دورہ کیا، ان کے ہمراہ طارق بازید خیل، گلفرار خٹک، ماسٹر عرب گل، ملک آیاز ہاتھی خیل، اور دیگر جیالوں نے بھی شرکت کی، اس موقع پر صوبائی صدر نجم الدین خا ن نے میٹھا خیل جا کر سابق ضلعی صدر خورشید عالم سے ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔اور مرحومہ کی ایصال ثواب کیلئے دعا کی، اس موقع پر صوبائی صدر نجم الدین خان نے تحصیل کابینہ تخت نصرتی کے استعفے نا منظورک ر لیے ،اور صدر گلفرار خٹک کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی، اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔