Official Website

نادرا آفس تخت نصرتی سے منتقل نہیں ہونے دینگے’ گرینڈ جرگہ تخت نصرتی

تخت نصرتی تحصیل کا صدر مقام ہیں، یعنی کہ ہیڈ کوارٹر سے نادرا آفس چوکارہ منتقلی سرا سر ظم اور نا انصافی ہے،

321

نادرا آفس منتقلی سے پورے پانچ یونین کونسلوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا ‘ تو بھر پور احتجاج کا حق عوام محفوظ رکھتے ہیں
کرک( نمائندہ خصوصی) نادرا آفس تخت نصرتی سے منتقل نہیں ہونے دینگے، اگر کسی نے منتقل کرنے کی نا کام کوشش کی تو بھر پور احتجاج کرینگے، گریڈ جرگہ کے مشرنا کا دو ٹوک اعلان، تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ تخت صرتی کے مشران کا ہنگامی اجلاس صدر مولانا ارشد نواز عزیزی کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مولانا ارشد نواز عزیزی، ملک عبدالمعین، ملک طارق نندر خیل، ملک زری مرجان، سابق ناظم طارق اخواند، مولانا عمر خطاب، مولانا ریاض سمیت کثیر تعداد میں تحصیل بھر کے مشران نے شرکت کی، اجلاس میں نادرا آفس تخت نصرتی سے منتقلی پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پورے تخت نصرتی تحصیل کا صدر مقام ہیں، یعنی کہ ہیڈ کوارٹر سے نادرا آفس چوکارہ منتقلی سرا سر ظم اور نا انصافی ہے، نادرا آفس منتقلی سے پورے پانچ یونین کونسلوں کو مشکلات کا سامنا ہو گا، انہوں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ اگر کسی نے بھی نادرہ آفس تخت نصرتی سے دوسری جانب منتقل کرنے کی نا کام کوشش کی تو بھر پور احتجاج کا حق عوام محفوظ رکھتے ہیں، سازشی عناصر ہوش کے ناخن لیں۔