Official Website

طویل القامت پاکستانی اعجازاحمد انتقال کرگئے

199
Banner-970×250

بھکر: پاکستان کے طویل القامت فرد اعجاز احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔بھکر سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے طویل القامت انسان اعجاز احمد انتقال کرگئے، ان کی عمر 42 سال تھی اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں آبائی قبرستان تھلہ سریں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اعجاز احمد علالت کے دوران حکومت سے امداد کی اپیل کرتے رہے، تاہم حکومت کی جانب سے کوئی مدد نہ کی گئی، تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان کی محدود امداد کی، مرحوم کے سوتیلے بھائیوں نے ان سے تمام جمع پونجی چھین لی تھی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔واضح رہے کہ 1976 میں پیدا ہونے والے اعجاز احمد کا تعلق پنجاب کے ضلع بھکر کے علاقے دریا خان سے تھا، ان کا قد 7 فٹ 10 انچ ہے جب کہ خود ان کا دعویٰ ہے کہ ان کا قد 8 فٹ 4 انچ ہے لیکن ان کے اس دعوے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ ایک کسان خاندان سے تعلق رکھنے والے اعجاز احمد ایک حادثے میں اپنی کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھے۔ جس کے لیے آپریشن کیا گیا مگر افسوس یہ کہ اِس آپریشن نے اُن کو معذور کردیا اور ان کی سیدھی ٹانگ ان کی الٹی ٹانگ سے چھوٹی ہوگئی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ لاٹھی کے سہارے کے بغیر چل نہیں سکتے بلکہ انہیں سیدھے پیر میں خصوصی طور پر بنایا گیا بہت موٹے تلے والا جوتا پہننا پڑتا ہے تاکہ وہ چلنے میں توازن برقرار رکھ سکیں۔