Official Website

جے یو آئی نے ضلعی تنظیموں کو مدارس بل سے متعلق ممکنہ فیصلوں کی روشنی میں تیار رہنے کا اشارہ دے دیا

3

جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے مدارس بل پر مولانا فضل الرحمن اور وفاق المدارس کے موقف کی تائید کرتے ہوئے تمام اضلاع کی تنظیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے 17 دسمبر کے ممکنہ فیصلوں کی روشنی میں تیار رہنے کا اشارہ دے دیا۔ جے یوآئی کے صوبائی ترجمان عبدالجلیل کے مطابق جمعیت علماءاسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں سینٹر مولانا عطاءالرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے بعد 3 روزہ تربیتی اجتماع پشاور منعقد کیا جائے گا جس کی تاریخوں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ مدارس بل پر ایوان صدر کی طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے جے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن اور وفاق المدارس کے صدر مفتی تقی عثمانی کو صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام اور جمعیت کی تنظیموں کی طرف یقین دلایا گیا کہ مدارس بل کے حوالہ سے 16 یا 17 کو وفاق المدارس اور جے یوآئی کی مرکزی قیادت کے فیصلوں پر ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس میں اضلاع کی تنظیموں کو مرکزی قیادت کے ہر حکم اور ہدایات کے لیے تیار رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔اجلاس کے فیصلے کے مطابق ضلع چترال کے انٹرا پارٹی انتخابات 5 جنوری اور ضلع سوات کے انتخابات 12 جنوری کو صوبائی جماعت کی نگرانی میں ہوں گے اجلاس میں 8 دسمبر اسرائیل مردہ باد کانفرنس کی کامیابی پر اضلاع تحصیل این سی وی سی تنظیموں کو مبارک باد پیش کی گئی اور انصار الاسلام کے رضاکاروں سوشل میڈیا وڈیجیٹل میڈیا کے متحرک ساتھیوں کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔