Official Website

قومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کے لیے اپوزیشن کی ریکوزیشن

322

اسلام آباد: اپوزیشن نے نقومی اسمبلی میں نیب آرڈیننس پر بحث کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے، ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں نیب آرڈیننس کو زیر بحث لایا جائے اور حکومت کی جانب چیئرمین نیب کی تقرری پر مشاورت نہ کرنے پر غور کیا جائے۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ روز قومی احتساب بیورو ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کیا تھا۔ جس کے تحت صدر مملکت چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے کریں گے تاہم صدر مملکت اتفاق رائے نہ ہونے پرچیئرمین نیب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائیں گے۔ نئے چیئرمین کے تقرر تک موجودہ چیئرمین نیب کام جاری رکھیں گے۔