Official Website

سعودی ائیرپورٹ پر حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں 4 افراد زخمی

324

عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ایک بار پھر سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر بارود سے بھرے ڈرون کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو سعودی فضائیہ کے ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔عرب اتحادی افواج کے مطابق حوثی باغیوں نے ڈرونز کے زریعے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو ناکام بنادیا گیا تاہم ڈرونز کے ٹکرے لگنے کے باعث ائیرپورٹ پر موجود 4 افراد زخمی ہوگئے جب کہ سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔عرب اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ائیرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر کے لیے معطل کردی گئی تھی جس کو اب بحال کردیا گیا ہے اور زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم حوثی باغیوں کی جانب سے ائیرپورٹ پر حملہ کرنا جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا کے ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے ہیں، اس سے قبل حملے کے نتیجے میں ايک سويلين ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی تھی جب کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی 2 حملے کیے گئے تھے۔