Official Website

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال

10

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ ہاکان فیدن سے رابطہ کرکے شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدن سے ٹیکی فونک رابطہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے شام کی ابھرتی ہوئی صورت حال پر بات چیت کی اور اس موقع پراسحاق ڈار نے شام میں اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تفصیلات بتائیں۔اسحاق ڈار نے پاکستانی شہریوں کی حفاظت کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دفترخارجہ نے شام میں اپنے شہریوں کے لیے کرائسز یونٹ فعال کردیا تھا اور کہا تھا کہ شام میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔