Official Website

ڈیرہ غازی خان میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے

248

ڈیرہ غازی خان: چوٹی کے علاقے بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔ ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی بستی جیون جندانی میں تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ گئیں اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔ریسکیو کے مطابق 5 بچوں کے ڈوبنے کی اطلاع ہے تاہم ابھی تک 3 بچوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، اور دو بچوں کی تلاش کی جارہی ہے، پانچوں بچوں کی عمریں 7 سے 10 سال ہیں۔