Official Website

مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، شوکت ترین

173
Banner-970×250

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

28 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس پر مشتمل دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے لئے پیش کی جانے والی سمریوں پر تبادلہ خیال کے دوران وفاقی کابینہ کے اراکین کی جانب سے اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔