Official Website

تیونس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

339

تیونس سٹی: تیونس میں ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے شہر غبیس میں معمول کی مشق پر مامور فوجی ہیلی کاپٹر دوران پرواز خرابی پیدا ہونے کے باعث ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔حادثے کی جگہ پر امدادی اور ٹیکنیکل ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں موجود تینوں اہلکاروں کے زندہ بچ جانے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ تاحال ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔تیونس کے وزارت دفاع کے ترجمان محمد زکری کی جانب سے جاری بیان میں تینوں اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم حادثے کی وجہ، مقام اور ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی خرابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔