Official Website

ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان کا کرک پولیس افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ منشیات فروشوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی

273
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان کا کرک پولیس افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ منشیات فروشوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی۔ ایس ایچ اوز کو منشیات کے دھندے میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے کیلئے ایک ہفتے کی مہل کرک پولیس کو حضرت عمر کے فورس کے اصل ڈھانچے اور صورت میں لانے کی پوری کوشش کرونگا۔ ضلعی پولیس سربراہ شفیع اللہ خان گنڈا پور تفصیلات کیمطابق نو تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے کرک پولیس افسران کیساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ جس میں ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ خان سمیت تینوں سرکل ایس ڈی پی اوز صنوبر خان، عابد آفریدی، نذیر خان اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اپنی محنت، لگن اور ایمانداری پر بھروسہ رکھیں کیونکہ آج میں جو کچھ ہو اپنی محنت اور ایمانداری کے بلبوتے پر ہوں۔ اس سے قبل جب نارتھ وزیرستان میں پولیس سپہ سالار رہا تو وہاں پر بہت سارے درپیش چیلنجز کا سامنا کیا وہاں کے فورس کو بھی کافی سارے مشکلات کا سامنا تھا مگر خدا کے توکل اور خلوص نیت سے آج وہاں کے غیر تربیت یافتہ فورس کو منظم اور مستحکم فورس کے ڈھانچے میں ڈھال کر ان کو نکھارا جو کہ اب کسی بھی مشکل حالات کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ کرک پولیس کو حضرت عمر رضہ اللہ کے فورس کے اصل ڈھانچے اور صورت میں لانے کی پوری کوشش کرونگا جو صحیح معنوں میں مظلوم کا ساتھی اور ظلم کیخلاف ہو جس کی اولین ذمہ داری اور نصب العین عوام کی زندگیوں اور مال و عزت کا تحفظ کرنا انکا شیوہ ہو۔ جبکہ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے تعارفی میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کو ایک ہفتے کی مہلت دے کر کہا کہ منشیات اور آئس کے دھندے میں ملوث تمام بڑے بڑے مگر مچھوں کو پکڑنے کا حکم دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں بتا دیا کہ منشیات فروشوں کیساتھ بلواسطہ یا بلا واسطہ روابط ناقابل معافی فعل ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور بد عنوانی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران کو اپنے اخلاق اور کردار کو بہتر کرنے کی تلقین کی۔