اقراء دارالاطفال سکول میں بچوں نے سلام ٹیچر ڈے دھوم دھام سے منایا
تخت نصرتی (نامہ نگار) اقراء دارالاطفال سکول میں بچوں نے سلام ٹیچر ڈے دھوم دھام سے منایا! اقراء دارالاطفال سکول دارالعلوم سسٹم تخت نصرتی میں ادارہ ہذا کے ننھے پھولوں نے پانچ اکتوبر کو بطور سلام ٹیچر ڈے کی مناسبت سے منایا، جس میں بچوں نے استاد محترم دن کے حوالے سے ٹیبلو پیش کئے، مختصراً تقاریریں کی، بچوں نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں سلام پیش کی کہ استاد کی برکت سے یہ دنیا کا ہر شعبہ رواں دواں ھے، ادارہ ہذا کے سی، ای، او مولانا محمد غفران ربانی نے کھا کہ ہم ادارہ ہذا کے بچوں کو ھر قومی و تھواری دنوں میں سرگرم عمل رکھتے ہیں، کیونکہ یہ غیر نصابی سرگرمیاں تعلیمی اداروں کا حصہ ہوتی ہے، جو وقت کا تقاضا بھی ھے اور بچوں میں خدادا صلاحیت کو بھی اجاگر کرتے ہیں، سی، ای، او مولانا غفران ربانی نے مذید کھا کہ میں بذات خود اپنے تمام قابل قدر اساتذہ کو ہر وقت سلام پیش کرتا ھوں میں جو کچھ بھی ہوں ان اساتذہ کے بابرکت سے ہوں کہ انہوں نے ہمیں تراشا اورہم یہاں پہنچے ہیں!