Official Website

افسروں اور جوانوں کی قربانیوں سے امن قائم ہوا، آرمی چیف

205
Banner-970×250

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے مختلف آپریشنز میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں فوجی جوانوں کے اہلخانہ اور اعلیٰ حکام نے کی شرکت کی۔تقریب میں آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں بہادری دکھانے والے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے افسروں اورجوان اصل ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسران اورجوانوں کی قربانیوں سے ملک میں امن قائم ہوا، ہمارے شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی چیز نہیں۔