Official Website

لاہور میں طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

275
Banner-970×250

لاہور: خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صدف نے اپنے سابقہ شوہر پر تیزاب پھینکا۔ ملزمہ صدف کو ساجد خان نے 03 سال پہلے طلاق دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ساجد خان نے دوسری شادی کی۔دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا۔ مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن و پولیس ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔خاتون کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ تین سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی ، پھر اس نے طلاق دی، پھر میرا حلالہ کروایا جس کے بعد خود دوسری شادی کررہا ہے اور مجھ سے شادی نہیں کی، جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے یہ کام کیا، میری ڈھائی سال کی چھوٹی سی بچی بھی ہے۔