Official Website

نیلم منیر کی شادی کے متعلق نیا انکشاف سامنے آگیا

3
Banner-970×250

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے جلد شادی کرنے کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہیں۔ مشہور سوشل میڈیا بلاگر عرفان نے انکشاف کیا ہے کہ نیلم منیر اگلے ماہ دسمبر میں شادی کرنے والی ہیں۔عرفان نے اپنے پیج "عرفانستان” پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیلم منیر کی شادی متحدہ عرب امارات میں ہوگی۔ تاہم، پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کا دولہا کون ہوگا اور شادی کس تاریخ کو ہوگی۔اس انکشاف کے بعد مداحوں میں تجسس بڑھ گیا ہے، لیکن نیلم منیر نے ابھی تک اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اس حوالے سے کوئی اشارہ نہیں دیا۔یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نیلم منیر کی شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ 2022 میں بھی ایسی خبریں سامنے آئی تھیں، جن کی اداکارہ نے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی شادی کی خبر اچانک سننے کو ملے گی، اور وہ سادگی سے شادی کریں گی۔