Official Website

کرپٹ حکومت کا پنڈورا پیپرزکی تحقیقات کااعلان مضحکہ خیز ہے، اسفندیار ولی خان

254
Banner-970×250


اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدراسفندیارولی خان نے کہاہے کہ خودکرپشن میں ملوث حکومت کاپنڈوراپیپرزکی تحقیقات کااعلان کرنامضحکہ خیزہے۔اے این پی سربراہ اسفندیارولی خان نے حالیہ پنڈورالیکس پرردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوسروں پرکرپشن کے بہتان لگانے والے لیکس میں نام آنے پرخاموش ہیں۔ لیکس میں حکومتی اراکین کے ناموں نے حکومت کے اخلاقی جوازبارے سوالات کھڑے کردیے ہیں۔اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ووٹ چوری کرکے پاکستان پرمسلط سلیکٹڈوزیر اعظم کااحتساب بھی سلیکٹڈہے۔عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلیے سلیکٹڈوزیراعظم تحقیقات کاشوشہ چھوڑرہے ہیں۔