Official Website

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور

1
Banner-970×250

اسلام آباد:حکومت نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔اس بات کی تصدیق وزیراعظم کے مشیر برائے قانون بیرسٹر عقیل نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کی اور بتایا کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں کچھ عرصے کیلیے گورنر راج لگانا مناسب اقدام ہوگا اور اس پر غور کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر وزیراعظم کا مؤقف بالکل واضح ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اراکین کی اکثریت بھی کے پی میں گورنر راج کی حامی ہے۔ حکومت نے اس ساری صورت حال میں مختصر وقت کیلیے گورنر راج لگانے پر غور کیا ہے۔حکومتی پلاننگ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ پہلی کوشش صوبائی اسمبلی میں قرارداد لانا ہے، اگر یہ نہ ہوسکا تو پھر وزیراعظم صدر مملکت سے گورنر راج کی سفارش کریں گے اور انہیں تجویز بھیجیں گے پھر یہ معاملہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اگلے دس روز میں ہونے کا امکان ہے۔