Official Website

اسلام آباد احتجاج کےدوران دفعہ 144 کے نفاذ اور راستوں کی بندش پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

2
Banner-970×250

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نے اسلام آباد احتجاج کے دوران پنجاب میں دفعہ 144 کے نافذ پر مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی ایم پی اے شہباز احمد نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی، جس میں لکھا گیا کہ پی ٹی آئی دھرنے کی کال پر پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ قراردار میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 اور حکومت کی جانب سے راستے بند کرنے کے باعث پنجاب کا دوسرے صوبوں سے زمینی رابطے منقطع ہوئے کیونکہ صوبے کے تمام داخلی و خارجی راستے بند کر دئے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس ایمبولینسز کو گزرنے کا بھی راستہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے اسپتال نہ پہنچنے پر بہت سے مریض دم توڑ گئے جبکہ بہت سی بچیوں کی رخصتی نہ ہو سکی اور باراتیں واپس چلی گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔