Official Website

کوہاٹ’ پولیسکی نو ماہی کارکردگی رپورٹ جاری ‘600 اشتہاری’995 منشیات فروش گرفتار

کاروائیوں میں200 کلاشنکوف،22کلاکوف،2ایل ایم جی گن،2گرینیڈ کوف،1سٹین گن، 85رائفل،230بندوق،2500پستول اور 2لاکھ سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد

309
Banner-970×250

کرک( پ۔ر)کوہاٹ پولیس نے نو ماہی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔رواں سال دہشتگردی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب 600اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا گیاہے۔منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کیلئے ضلع بھر میں حتمی کریک ڈاؤن کے دوران مختلف تھانوں میں 1100مقدمات درج کئے گئے اور کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ہتھیاروں کی غیر قانونی نقل وحمل روکنے کے حوالے سے جاری گرینڈ آپریشن اور باالخصوص درہ آدم خیل سے اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 1400افراد کوگرفتار کرلیا گیا اور انکے قبضے سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرکے قبضے میں لیاگیا۔امسال ضلع بھر میں معاشرتی جرائم جیسے قمار بازی اور جعلی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف ہولڈ اپ آپریشن کے نتیجے میں 115سماج دشمن عناصر کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی اور داؤ منی برآمد کرکے قبضے میں لی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق رواں سال کوہاٹ میں انسداد جرائم اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے پولیس نے ضلع بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،اچانک چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران دہشتگردی،اغوائیگی،بھتہ خوری،رہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 600اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مختلف کاروائیوں کے نتیجے میں اشتہاریوں کے245 سہولتکاروں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے اور انکے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔اسی طرح منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کیلئے ضلع بھر میں جاری خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر سخت ہاتھ ڈالاگیا ہے۔انسداد منشیات کے حوالے ٹارگٹڈ کاروائیوں کے دوران کم سے کم مقدمات کا اندراج یقینی بناتے ہوئے منشیات کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران مختلف تھانوں میں مجموعی طور پر1100مقدمات درج کئے گئے اور 995منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر44من چرس،32کلو گرام افیون،35کلوگرام ہیروئن،34 کلو گرام آئس اور 450بوتل شراب برآمدکئے گئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری معلومات کے مطابق ہتھیاروں کی غیر قانونی نقل وحمل روکنے اور اسلحہ کے رجحانات کو ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں جاری خصوصی مہم اور بالخصوص درہ آدم خیل سے ملک کے دیگر حصوں میں اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف مختلف کاروائیوں میں 1400افراد کو دھر لیاگیا اور انکے قبضے سے مجموعی طور پر200کلاشنکوف،22کلاکوف،2ایل ایم جی گن،2گرینیڈ کوف،1سٹین گن، 85رائفل،230بندوق،2500پستول اور 2لاکھ سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد کئے گئے۔رواں سال کے دوران معاشرتی جرائم جیسے قمار بازی اور جعلی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف ہولڈ اپ آپریشن کے نتیجے میں 115ملزمان کو پکڑ کرانکے قبضے سے 35لاکھ30ہزار کی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی اور داؤ پر لگی 708260روپے کی داؤمنی برآمد کرلی گئی۔