Official Website

کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

3
Banner-970×250

شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال ہے۔ متوفی موٹر سائیکل پر سوار اور حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا جا رہا ہے۔دریں اثنا ڈالمیا روڈ نیوی گیٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 55 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماری تھی۔تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔