Official Website

کرک سٹی گریٹر واٹر سپلائی 72 کروڑ مالیت کا منصوبہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے مشتہر کر دیا

مذ کورہ منصوبے کیلئے سال 2021 کیلئے اے ڈی پی میں 35 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، جس پر رواں سال با قاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائیگا' عوام کا دیرینہ پانی کا مسئلہ حل ہونے کے قریب

218


کرک( زاہد خٹک سے) کرک سٹی کا دیرینہ مسئلہ صاف پینے کا پانی فراہمی کیلئے گریٹر واٹر سپلائی کیلئے 72 کروڑ کے مالیت کا منصوبہ محکمہ پبلک ہیلتھ نے مشتہر کر دیا، مذ کورہ منصوبے کیلئے سال 2021 کیلئے اے ڈی پی میں 35 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، جس پر رواں سال با قاعدہ کام کا آغاز کر دیا جائیگا،ایم این اے شاہد خٹک کا ایک اور لمبے چھکے نے عشروں سے کرک سٹی کیلئے فراہمی اب کے نام پر سیاست کرنے اور عوام سے صاف پینے کے پانی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی فائل بند کر دی، منصوبہ افتتاح کیلئے وزیر اعلی کی آمد بھی متوقع تفصیلات کے مطابق کرک سٹی کا بہت دیرینہ مسئلہ پینے کا صاف پانی فراہمی کیلئے MNA شاہد خٹک کے کاوشوں سے گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ کیلئے 72 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، جس سے محکمہ پبلک ہیلتھ نے با قاعدہ مشتہر کر دیا ہے، جس میں مذ کورہ منصوبہ کیلئے سال 2021 کیلئے اے ڈی پی میں 35 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں، جس پر رواں سال با قاعدہ طور پر منصوبے کا آغاز کر دیا جائیگگا، اس میگا منصوبے کے افتتاح کیلئے وزیر اعلی کے پی کے محمود خان کی کرک آمد بھی متوقع ہے، واضح رہے کہ کرک سٹی میں فراہمی اب کے نام پر عشروں سے سابقہ سیاسی نمائندوں نے صرف ووٹ کی سیاست کی، لیکن اقتدار میں آنے کے بعد کرک عوام کیلئے کئے گئے وعدے بھول جاتے ہیں، ایم این اے شاہد خٹک نے لمبا چکا مار کر کرک سٹی عوام کیساتھ پانی کے نام پر ووٹ حاصل کرنے کی فائل ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کر دی، اور مسئلہ کشمیر جیسے مسئلہ کو حل کرکے کرک سٹی عوام کو پورا کریڈیٹ اپنے نام کر دیا۔