Official Website

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند

3
Banner-970×250

راولپنڈی:تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی ٹرانسپورٹ اڈے غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیے گئے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی راشد علی نے احکامات جاری کردیے جن کے مطابق اڈے سیل نہ رکھنے پر مالکان و انتظامیہ کے خلاف موٹر وہیکل رولز کے تحت کارروائی ہوگی۔ اڈہ ایڈمنسٹریٹر سی کلاڈ جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پراپرٹیرز ڈی کلاس بس اسٹینڈز اوراربن ٹرانسپورٹرز کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کے احکامات کے مطابق تمام اڈے 22 نومبرکی شب نو بجے سے تاحکم ثانی بند رہیں گے، اور ٹرانسپورٹ اڈوں کو بند کرکے قناتیں لگا کر سیل رکھا جائے۔