Official Website

ڈی سی کرک شکیل احمد جان کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کا اجلاس

5

کرک (ملک امین خٹک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈہ,وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عوامی ایجنڈا کے نکات پر نظرثانی کیلئے ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان کی زیر صدارت لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے اجلاس کا انعقاد. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرک کی زیر صدارت عوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کے سلسلے میں انتظامی افسران اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں عوامی ایجنڈے کے تمام پہلوؤں پرعملدرآمد کیطریقہ کار، ٹائم لائنزاور ذمہ داریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنرشکیل احمد جان نے شرکاء کو واضح کیا کہ عوامی ایجنڈا صوبے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے ایک جامع پروگرام ہے۔ عوامی ایجنڈا میں عوامی خدمات کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ عوامی خدمات کے عمومی معاملات کے علاوہ صفائی ستھرائی، عوامی سہولت، ریونیو معاملات، کوالٹی کنٹرول، فوڈ اینڈ پرائس کنٹرول، عوامی خدمات کی بروقت فراہمی، اور عوامی سہولیات کے لئے اقدامات شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ اسی طرح اشیاے خوردو نوش میں ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی، ناجائز تجاوزات، سرکاری زمینوں پر قبضہ، غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمز، غیر قانونی لیزنگ، وال چاکنگ، اور بل بورڈز وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عوامی ایجنڈے کے پروگرام پر عمل درآمد کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے جس پر صوبائی حکومت کی جانب سے دی گئی ٹائم لائن کے مطابق عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کرک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کرک سمیت پولیس، سپورٹس، ایگریکلچر و دیگر متعلقہ اہلکاران نے شرکت کی۔