Official Website

ایس ایچ او رحمت اللہ کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

تھانہ شاہ سلیم کے حدود میں کسی بھی منشیات فروش کو نہیں چھوڑونگا، رحمت اللہ وزیر دو ٹو ک اعلان

38

کرک( نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ شاہ سلیم رحمت آباد وزیر نے جرائم پیشہ عناصر خصوصاً منشیات کے خلاف فیصلہ کن اپریشن شروع کر نے کا حتمی فیصلہ کر لیا، میرے زیر کنٹرول علاقے میں موجود تمام جرائم پیشہ عناصر خصوصاً منشیات جیسے لعنتی کاروبار کرنے والے خود کو قانون کے سامنے پیش کریں بصورت دیگر منشیات کا کاروبار کرنیوالے اشخاص و دیگر منشیات فروشوں کا کاروبار کرنے والے اشخاص کے ٹھکانوں کو مسمار کرونگا، ایس ایچ او رحمت اللہ وزیر نے مزید کہاکہ منشیات فروش نو جوان نسل کے قاتل ہیں، معاشرے میں منشیات جیسے لعنت اور زیر پھیلانے والوں کا انجام بہت بُرا ہو گا، لہٰذا منشیات جیسے لعنتی کاروبار کرنیوالوں کو آخری وارننگ دیتا ہوں کہ وہ تو بہ تائب ہو کر خو د کو قانون کے سامنے پیش کریں بصورت دیگر منشیات کا کاروبار کرنیوالے اشخاص کے ٹھکانوں پر چھاپے لگا کر ٹھکانے مسمار کرکے انہیں نشان عبرت بنا کر دم لونگا۔