Official Website

بشریٰ بی بی کا بیان جھوٹ ہے میں خود عمران خان کے ساتھ مدینے میں موجود تھا، طاہر اشرفی

6
Banner-970×250

اسلام آ باد:پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کا الزام پاک سعودیہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش ہے میں خود اس دورے میں تھا سعودی حکام نے ایسی کوئی بات نہیں کی۔بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر انہوں نے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بات کہی ہے کہ عمران خان مدینے گئے تو جنرل باجوہ کو فون آیا کہ ہم شریعت ختم کررہے ہیں اور آپ شریعت نافذ کرنے والا لے آئے، اس بیان میں ایک فیصد بھی سچ نہیں یہ سراسر جھوٹ اور پاکستان و سعودیہ عرب کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی سعودیہ عرب گئے اور حتیٰ کہ عدم اعتماد کی تحریک سے چند دن قبل جب آخری بار سعودیہ گئے تب بھی سعودی حکومت نے ان کا احترام کیا جو مانگا وہ دیا اور جنرل باجوہ تو خود دوروں میں ان کے ساتھ موجود ہوتے تھے تو ان کو کسی نے کیا کال کرنی تھی؟ میں خود اس دورے میں موجود تھا اس لیے میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ یہ بالکل جھوٹ ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستانی قیادت کے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد جب سے سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اقدامات شروع کئے ہیں ایک مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کو فلسطین پر مئوقف سے پیچھے ہٹانا ہے، پاکستان اور سعودی عرب بھائی ہیں، ہمارا عقیدے کا تعلق ہے جو کبھی خراب نہیں ہوگا، پاکستان اور سعودی عرب کا القدس دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مئوقف تبدیل نہیں ہوگا۔