Official Website

جب تک پختون اپنے وسائل پر اختیار حاصل نہیں کرتے ‘ مسائل حل نہیں ہونگے’ امتیاز خٹک

ANP تخت نصرتی کا اجلاس زیر صدارت صدر فاروق جان منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین، ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین عارف جان اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی

280
Banner-970×250

کرک( نمائندہ خصوصی) جب تک پختون اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل نہیں کرتے، مسائل حل نہیں ہونگے، بے قابو مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، امتیاز خٹک، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل تخت نصرتی کا اجلاس زیر صدارت صدر فاروق جان منعقد ہوا، جس میں کابینہ اراکین، ارگنائزنگ کمیٹی کے چیئر مین عارف جان اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی،اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی کونسل امتیاز خٹک نے کہاکہ آج پختون وطن اور پختون قوم گونا گو مسائل کا شکار ہے، ان مسائل سے چھٹکارا پختونوں کے متحد ہونے اور اپنے وسائل پر اپنا اختیار حاصل کرنے سے ممکن ہے، بصورت دیگر مسائل بڑھیں گے، عوامی نیشنل پارٹی کے پختو توں کی حقیقی ترجمان کا کر دار ادا کرتا ہوئے قوم کے مسائل اور وسائل کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کر رہی ہے، انہوں نے موجودہ بے قابو مہنگائی کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا کمر توڑ دی ہے، اور لوگوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے، عوام کا غم و غصہ بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی وقت سنگین احتجاج میں تبدیلی ہو سکتا ہے۔