راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ نیوٹاؤن میں درج دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔توشہ خانہ 2 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔تھانہ نیو ٹاؤن میں عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج ہے۔ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہےجبکہ راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔