بدین خیل کے سیاسی شخصیت جبار خٹک کے فرزند انصر کی منگنی
اُن کی منگنی کی تقریب نوشہرہ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سیاسی شخصیات نے شرکت کی
کرک(نامہ نگار)نوشہرہ میں بدین خیل کے سیاسی شخصیت جبار خٹک کے فرزند انصر کی منگنی کی شاندار تقریب۔اتوار کے روز بدین خیل سے تعلق رکھنے والے نوشہرہ میں رہائش پذیر سیاسی شخصیت جبار خٹک کے بیٹے انصر کی منگنی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اختیار ولی اور نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوشہرہ سے سابقہ صوبائی امیدوار میاں وجاہت، حاجی رفیق تنہا، عصمت خٹک، ملک اختر جان سمیت سماجی سیاسی شخصیات اور دوستوں رشتہ داروں کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ سیاسی شخصیت جبار خٹک نے اس موقع پر آئے ہوئے تمام مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔