شنواہ گڈی خیل‘لعل گل اور اسماعیل خاندان پرر مخالفین نے بورننگ بند کردی
، مخالفین نے علاقہ مشران کی وساطت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ پہلے ہم پریشر پمپ نصب کرینگے بعد میں اپ لو گ اب اپنے وعدے سے مکر گئے
کرک(نمائندہ خصوصی) شنواہ گڈی خیل میں لعل گل اور اسماعیل خاندان پر مخالفین نے پانی کیلئے بورنگ بن کر دی‘، متعلقہ خاندان نے حکومت وقت سے انصاف فراہمی کا مطالبہ کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل تخت نصرتی شنواہ گڈی خیل کے علاقے خان میر بانڈہ کے لعل گل اور اسماعیل خاندان نے اپنے بال بچوں کے ہمراہ میڈیا کو فریاد سناتے ہوئے بتایا کہ ہمارے مخالفین با اثر ہے، ہم پر پینے کے پانی کیلئے بورنگ بند کر دی ہے، جس کے باعث ہمیں مشکلات کا سامنا ہیں، مخالفین نے علاقہ مشران کی وساطت سے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ پہلے ہم پریشر پمپ نصب کرینگے بعد میں اپ لوگ پریشر پمپ نصب کر دیں، تاہم جب ہمارے مخالفین نے پریشر پمپ نصب کر کیا اورپریشر پمپ مشین ہمارے ہاں آیا تو مخالفین نے پریشر پمپ مشین کے مالک کو دھمکی دی کہ وہ پریشر پمپ کا بور نہیں لگائیں،بصورت دیگر ان پر فائرنگ کی دھمکی دیدی، جس کی وجہ سے پریشر پمپ مشین ایک ہفتے سے کھڑا ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے مخالفین با اثر ہے، ہم نے مقامی پولیس، ڈ ی ایس پی تخت نصرتی اور ضلعی پولیس آفیسر کو تحریری درخواستیں جمع کرا دی ہے، تاہم ہمیں تا حال کوئی انصاف نہیں مل رہا ے، اور مخالفین نے ہمارا جینا حرام کر دیا ہے، ہم پر بنیادی سہولت پانی بھی بند کر دیا گ یا ہے، جو کہ زمانہ جہالیت یا زید کی یاد تازہ کر دی ہے، جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے، متاثرہ خاندان نے علاقائی مشران، مقامی پولیس، ضلعی صوبائی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور ہمیں سیکورٹی فراہم کریں تاکہ ہم اپ نے پریشر پمپ کا بورنگ مکمل کر سکیں جس پرسب کے مشکور ہوں گے۔