Official Website

فارم 47 کی حکومت ایک سیاسی لاش ہے جسے شہباز شریف اٹھا کر چل رہے ہیں، علی محمد خان

5
Banner-970×250

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کی حکومت ایک سیاسی لاش ہے جسے شہباز شریف اٹھا کر چل رہے ہیں، میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ 24 نومبر سے پہلے ہوش کے ناخن لے لیں اور بانی پی ٹی آئی کو باہر نکال کر بنی گالا جانے دیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ باہر آکر سیاسی انتقام نہیں لوں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی چوبیس نومبر کے لیے پرعزم ہیں، میرے لیے یہ دن اتنا ہی اہم ہے جتنا چوبیس نومبر 2011 کو میرا تحریک انصاف میں شامل ہونا تھا، خیبر پختونخوا اس بار پرعزم ہے اور اس بار پنجاب بھی نکل رہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پورے پاکستان سے اس بار اپنے لیڈر کی کال پر لوگ نکلیں گے اور اوورسیز پاکستانیوں سے بھی درخواست کروں گا کہ آزادی کے لیے نکلیں، میں ووٹ کو عزت دے کر چلنے والا بندہ ہوں، 17 سیٹیں ن لیگ کی تھیں اور ایک سو سترہ ہماری تھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالے ہوئے ساڑھے چار سو دنوں سے زیادہ ہوگئے ان کا کیا قصور ہے، 24 نومبر کو باہر نکل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کیا جائے گا۔