Official Website

نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

2
Banner-970×250

اسلام آباد:نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو ہوگا۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ذرائع کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے جائزے کیلیے اپیکس کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا، اجلاس میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور وزارتِ داخلہ کے افسران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں علاقائی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔