نتخابات میں قبائل عوامی پارٹی بھر پور حصہ لیگی‘اعظم خانI2023
قبائل عوامی پارٹی کی بنیاد اس لیے رکھی گئی ہے کہ یہ قبائل کی محرومیوں کا ازالہ کریں قبائل عوامی پارٹی کا ایجنڈا قبائل عوام کی خواہشات اور ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے
جنوبی وزیرستان(وسیم محسود سے)2023 کے انتخابات میں قبائل عوامی پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی، قبائلی اضلاع میں صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھرپور مقابلہ کریں گے،اعظم خان محسود۔تفصیلات کے مطابق قبائل عوامی پارٹی کے بانی رہنما اعظم خان محسود نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ قبائل عوامی پارٹی کی بنیاد اس لیے رکھی گئی ہے کہ یہ قبائل کی محرومیوں کا ازالہ کریں قبائل عوامی پارٹی کا ایجنڈا قبائل عوام کی خواہشات اور ڈیمانڈ کے عین مطابق ہے ہم ایجوکیشن،ہیلتھ اور شجرکاری پر بھرپور طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اور ہماری ہی بدولت سات لاکھ پودے قبائلی اضلاع کے لیے منظور کیے جا چکے ہیں تین سو کے قریب میڈیکل کی سیٹس ہم نے نے قبائل طلباء کو دلوائی ہیں اور اس ضمن میں ہم نے طلباء کے ساتھ مالیو جانی تعاون کیا ہے انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قبائل عوامی پارٹی بھرپور جمہوری طریقے سے چلے گی اور تمام عہدوں کے لئے پارٹی کے اندر الیکشن کا انعقاد ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں اعظم خان محسود نے واضح کیا کہ قبائل عوام قبائلی علاقہ جات کے خیبرپختونخوا کے ساتھ مرجر کو مرجر بلجبر کہتے ہیں اور جب ہم سمجھیں گے کہ ہم اپنے لئے ایک الگ صوبہ چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو نہ صرف الگ صوبے کی ڈیمانڈ کریں گے بلکہ اس کو بنا کر بھی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں اور 10 سے 12 جرگے اس حوالے سے ہم کر چکے ہیں اور پچاس پچاس سال خاندانی دشمنی ہم بغیر کسی معاوضے کے حل کروا چکے ہیں اس کار خیر میں نہ صرف پارٹی فنڈز مہیا کر رہی ہے بلکہ قبائل عوامی پارٹی کے بانی رہنما عبدالرزاق آفریدی اپنی جیب سے ایک ایک صلح کو کامیاب بنانے کے لیے پانچ پانچ لاکھ تک کے اخراجات برداشت کر رہے ہیں۔نوجوانوں کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے قبائلی مشران کو عزت و اختیار دے یہی ایک طریقہ ہے جس سے ہم اپنے علاقے کو ترقی دے سکتے ہیں۔