Official Website

ایس اوپیز کی خلاف ورزی،، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان کاروائیاں

چارسدہ میں ویکسین نہ لگوانے والے 10 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا، نوشہرہ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر 02 شادی ہالز اور 2 ریسٹورانٹس سیل، متعدد کو وارننگ جاری

371

پشاور(کرک ٹائمز رپورٹ)این سی او سی کے احکامات کی روشنی میں کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے احتیاطی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمدیقینی بنایاجارہاہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتاراور بھاری جرمانے عائدکئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق این سی او سی کے احکامات کی روشنی نوشہرہ، چارسدہ، مردان، سوات، ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان میں کورونا ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کروانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کاروائیاں کی، حساس اضلاع کے انتظامی افسران نے مختلف میگا مارٹس، ہوٹلز و ریسٹورنٹس، اور بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکانوں و پٹرول پمپس کا جائزہ لیا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی افراد گرفتاراور بھاری جرمانے عائدکئے گئے،ضلعی انتظامیہ کے مطابق چارسدہ میں ویکسین نہ لگوانے والے 10 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ نوشہرہ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے پر 02 شادی ہالز اور 2 ریسٹورانٹس سیل، متعدد کو وارننگ جاری کردی،ضلعی انتظامیہ پشاور کا جنرل بس سٹینڈ، چارسدہ اڈہ، کوہاٹ اڈہ اور بازاروں میں کورونا ایس او پیزپر عمل درآمد اور کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی چیکنگ کا عمل اتوار کے روز بھی جاری رہا، مردان میں جاری کردہ احتیاطی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں ملوث 5 افراد گرفتار،18 دکانیں 1 ہوٹل سیل کردیئے گئے۔