Official Website

مکر و فریب سے عوام کو گمراہ کرنے کی اپوزیشن کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی،کامران بنگش

انتخابات بلدیاتی ہوں یا 2023ء کے عوام کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہو گا لٹیرے جان لیں لوٹی ہوئی عوامی دولت ملک کے اندر ہو یا ملک سے باہر اسے ہضم نہیں کرنے دیں گے،،ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

206

پشاور(کرک ٹائمز رپورٹ)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کامران خان بنگش نے کہا ہے کہ جوں جوں وفاق اور صوبوں بالخصوص خیبر پختونخوا میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے تاریخی منصوبوں کی تکمیل قریب آرہی ہے اتنا ہی زیادہ کرپٹ ور بیروزگار اپوزیشن کو اپنی سیاسی موت صاف نظر آ رہی ہے انہوں نے واضح کیا کہ مکر و فریب سے عوام کو گمراہ کرنے کی اپوزیشن کی سازشیں بھی کامیاب نہیں ہوں گی انتخابات بلدیاتی ہوں یا 2023ء کے عوام کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہو گا لٹیرے جان لیں لوٹی ہوئی عوامی دولت ملک کے اندر ہو یا ملک سے باہر اسے ہضم نہیں کرنے دیں گے پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے باتیں کرتے ہوئے کامران بنگش نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں کی قومی خزانے پر ڈکیتیوں، ملکی وسائل کی لوٹ کھسوٹ اور قومی دولت بیرون ملک منتقل کرنے سے ملک کو درپیش شدید معاشی چیلنجز کے باوجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو کامیابی کے ساتھ ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کی جانب لے کر جا رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں صوبائی حکومت بہترین گورننس، مالیاتی شفافیت اور میرٹ کے اعلیٰ اصولوں کے تحت عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہے صوبہ کے طول و عرض میں صحت کارڈ سے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی مفت فراہمی، کاشتکاروں کو بیج، کھاد، زرعی مشینری اور ادویات کی فراہمی، فصلوں کے انشورنس کی سہولیات، تعلیم کے شعبے میں جامع اصلاحات، مستحق خاندانوں کی معاونت کیلئے 10ارب روپے کی لاگت سے فوڈ کارڈ کا اجراء مثالی کارنامے ہیں اس کے ساتھ صوبہ میں قانون کی بلاامتیاز بالا دستی کو یقینی بناتے ہوئے اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کیا گیا ہے پشاور سمیت صوبے کے تمام علاقوں میں تعمیر و ترقی کا متوازن عمل شروع کیا گیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے حقیقی معنوں میں عوام کی زندگی میں انقلاب برپا ہو گا کامران بنگش نے کہا کہ 1 ہزار 4 سو ارب روپے کی خطیر فنڈنگ سے کامیاب پاکستان پروگرام کا اجراء وفاقی حکومت کا ایک تاریخی اقدام ہے جس کے تحت ملک بھر میں ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی کے مالکان کو بلا سود زرعی قرضہ جات کی فراہمی، کھاد، بیج اور ادویات کی خریداری کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور زرعی مشینری کی خریداری کیلئے 2 لاکھ روپے کی فراہمی، اپنے ذاتی کاروبار کیلئے نوجوانوں کو 5 لاکھ روپے کے بلا سود قرضہ جات کی فراہمی، مکانات کی تعمیر کیلئے 27 لاکھ روپے تک کے سستے اور آسان ترین قرضہ جات کی فراہمی بھی قابل تحسین منصوبے ہیں جن کی واپسی 20 سال میں ہو گی انہوں نے کہا کہ ماضی کے کاسمیٹک اقدامات اور لیپا پوتی کی بجائے وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں پاکستان کو ترقیافتہ اور خوشحال بنانے کے مشن پر گامزن ہیں یہی وجہ ہے کہ وفاق اور صوبوں بالخصوص خیبر پختونخوا میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے ان تاریخی منصوبوں کی تکمیل قریب آنے سے بیروزگار اپوزیشن کو اپنی سیاسی موت صاف نظر آ رہی ہے اور وہ گمراہ کن پروپیگنڈہ اور مکر و فریب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی بلکہ عوام کا اعتماد پی ٹی آئی حکومت پر مزید بڑھے کا کیونکہ اب وہ کھرے کھوٹے اور دوست دشمن میں تمیز جان چکے ہیں۔