Official Website

کراچی؛ چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

6
Banner-970×250

ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین و پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور آرٹیکل A-140 کی تشریح سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں حق پرست سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں اور حکمت عملی ترتیب دینے پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شہری سندھ کے لیے وفاق سے ملنے والے اربن ڈیولپمنٹ پیکج پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق حق پرست اراکین اسمبلی نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین اسمبلی کو اپنے حلقوں میں پابندی سے وقت دینے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔