Official Website

24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے، نواز شریف

1
Banner-970×250

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے۔ احتجاج کی کال دینے والے انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔