Official Website

کرک‘ ریسکیو 1122 کرک کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ پیش کر د ی گئی

ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 24408 کالیں موصول ہوئیں،جن میں 4482 کالز ایمرجنسی اور مختلف انفارمیشن کی تھی

253
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی)کنٹرول انچارج اشتیاق احمد نے ستمبر 2021 میں ریسکیو 1122 کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ آفیسر نورالامین خٹک کو پیش کردی،ترجمان ریسکیو 1122 کرک کے مطابق ستمبر کے مہینے میں ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 24408 کالیں موصول ہوئیں۔جن میں 4482 کالز ایمرجنسی اور مختلف انفارمیشن کی تھی اور باقی 19472غیرضروری کالیں ہیں،ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 844 ایمرجنسیز میں رسپانس کیا، جس میں 82 ٹریفک کے حادثات،469 میڈیکل ایمرجنسیز، 04 آگ لگنے کے واقعات،17 گولی لگنے کے، 21 ریکوری، اور کرونا وائرس کے 59، اور مختلف نوعیت کے واقعات شامل ہیں اور ان میں 72 مریضوں کو ڈسٹرکٹ کے اندر ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال اور 120 کو صوبہ بھر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے ہیں،ریسکیو 1122 کرک نے مجموعی طور پر 832 افراد کو ریسکیو کیا، اور ابتدائی طبی امداد کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیے۔ جن میں مجموعی طور 15 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے،ریسکیو 1122 کرک نے تمام ایمرجنسیز کا اوسط ریسپانس ٹائم 06:30منٹ برقرار رکھا۔