Official Website

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری

5
Banner-970×250

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کے لیے ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تمام ججز دستیاب ہوں گے۔ آئندہ ہفتے 8 سنگل اور 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر1 میں چیف جسٹس اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔ڈویژن بنچ نمبر2 میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس سرداراعجاز اسحاق خان شامل ہوں گے جبکہ ڈویژن بنچ نمبر3 میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہرپرمشتمل ہوگا۔ڈویژن بنچ نمبر4 میں جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہوں گے۔ چیف جسٹس کی ہدایت پرا سپیشل بنچ بھی دستیاب ہوگا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرارآفس نے18 سے 22 نومبر تک کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔