Official Website

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہوکر 2.84 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

201
Banner-970×250

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 52 ہزار415 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1490 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 27 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی تعداد 27 ہزار893 تک پہنچ گئی ہے جب کہ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 51 ہزار 348 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔