ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تھانہ لٹن روڈ کی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران نجی ہوٹل میں غیر اخلاقی حرکات میں ملوث 02 مرد و زن کو گرفتار کر لیا۔ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کے مطابق ملزمان میں ارشد اور نور بخش شامل ہیں جن کے خلاف تھانہ لٹن روڈ میں مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس پی ڈاکٹر عبدالحنان کا ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ رانا وقاص اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہنا تھاکہ زنا کاری نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بنتی ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔