کورونا سرٹیفکیٹ اور بغیر ماسک افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی عوام ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں‘ میڈیا سے گفتگو
کرک(جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کرک تنویرالرحمن کے خصوصی احکامات کی روشنی میں آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I کرک عبدالقیوم نے ٹریفک انچارج کرک کے ہمراہ کرک ٹول پلازہ کے مقام پر ناکہ بندی کرتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ سواریوں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کئے۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، ماسک نہ لگانے والے اور سرٹیفکیٹ کے بغیر افراد پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ مزید ایڈیشنل اے سی I کرک نے ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سرٹیفکیٹ اور بغیر ماسک افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی لہذا جلداجلد کورونا ویکسینیشن کروالیں اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔