Official Website

کراچی ویمن پولیس اسٹیشن میں ماں بیٹی کو یرغمال بناکر مبینہ تشدد، ’برہنہ کیا گیا‘

2
Banner-970×250

کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد کے ویمن پولیس اسٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین کو بلا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کرن ناز نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ویمن پولیس اسٹیشن عقوبت خانہ بن گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجھے اور بیٹی کو تھانے بلاکر کئی گھنٹے لاک اپ میں بند کر کے تشدد کیا گیا۔ متاثرہ کا دعویٰ ہے کہ اوباش نوجوان گھر میں داخل ہوئے، ہمیں یرغمال بنا کر تشدد کرتے رہے جس سے ہماری گردن اور ہاتھ لہو لہان ہوگئے۔متاثرہ خاتون کے مطابق اوباش نوجوان نے لیاقت آباد ویمن پولیس کی مدد سے ہمیں تھانے بلوایا، تھانے میں ہماری بات سننے کے بجائے مجھے اور میری بیٹی کو لاک اپ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا جبکہ تشدد کے دوران مجھے اور بیٹی کو برہنہ کیا گیا۔خاتون کا دعویٰ ہے کہ ہمارے ساتھ جنگی قیدیوں کا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان و ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔خاتون کا بیان منظر عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے ڈی ایس پی گلبرگ کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال واضح ہوجائیگی جبکہ خاتون کا عباسی شہید اسپتال سے طبی معائنہ بھی کرالیا گیا ہے۔