Official Website

ضلعی کابینہ کی بے جا مداخلت‘ تحصیل تخت نصرتی پیپلز پارٹی کابینہ مستعفی

پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل تخت نصرتی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس منظور صادق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں صدر گل فراز خٹک و دیگر نے شرکت کی

338
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی تحصیل تخت نصرتی کے مکمل کابینہ نے احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل تخت نصرتی کا بینہ کا ہنگامی اجلاس منظور صادق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں صدر گل فراز خٹک، ملک آیاز، ماسٹر عرب گل، منظور صادق، مقابل شاہ، عبدالعظیم لالہ، کاشف سمیت ضلعی کابینہ کے اراکین طارق بازید خیل اور عزت الرحمن نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تنظیمی امور پر غور حوص کیا گیا اجلاس میں تحصیل کابینہ اراکین نے ضلعی کابینہ کے بعض عہدے داروں پر الزام لگایا کہ وہ تحصیل کابینہ کے اندر بار بار مداخلت کر رہے ہے، جس کی بناء پر تحصیل کابینہ احتجاجاً اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو رہی ہے، اس موقع پر تحصیل صدر گلفراز خٹک نے احتجاجاً تحصیل کی مکمل کابینہ کو تحلیل کر دیا۔