Official Website

نگیالی د سوترے مشران کا علاقے میں گیس بجلی و دیگر مسائل کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میں تنظیم کے صدر عزیز الرحمن، چیئر مین عثمان خٹک، سینئر نائب صدر ملک قدرت گل، حاجی گل شریف، ٹھیکیدار سیف اللہ، ملک امان اللہ نے شرکت کی

391
Banner-970×250

کرک(چیف رپورٹر) نگیالی د سوترے مشران کا علاقے میں گیس بجلی و دیگر مسائل کے حوالے سے ترکی خیل ہجرہ ملک قدرت گل میں اہم میٹنگ‘منشیات کے بڑھتے ہوئے اثرات کو کنٹرول کرنے، واپڈا انتظامیہ کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے اور گیس فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، علاقائی مشران اور خاص کر جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترکی خیل ہجرہ ملک قدرت گل میں نگیالی د سوترے تنظیم کے مشران کا مسائل حل کیلئے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوا، جس میں تنظیم کے صدر عزیز الرحمن، چیئر مین عثمان خٹک، سینئر نائب صدر ملک قدرت گل، حاجی گل شریف، ٹھیکیدار سیف اللہ، ملک امان اللہ، حاجی مقبول، رسول شاہ، آختر خان، ظہیر گل، جاویدد و دیگر علاقائی مشران سمیت علاقے کے جو انوں نے خوب حاجری لگائیں، میٹنگ کے دوران تما مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جبکہ قابل ذکر معاشرے میں امن و آمان مزید بہتر کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، منشیات کے روک تھام کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے بر وقت اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، واپڈا کے حوالے سے مشران نے عوام کے تعاؤن کو سراہا،اور بجلی مسائل اور کنڈا سسٹم کو متعلقہ ادارے کی نا اہلی قرار دیا، مشران نے واپڈا انتظامیہ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ لیگل میٹر لگانے والوں کو ذلیل و خوار نہ کریں، 9,8 ماہ میں میٹروں کی فراہمی کے بجائے بر وقت میٹرووں کی تنصیب ممکن بنائیں، دوسری طرف میٹر ریڈنگ کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے، مشران نے حکومتی نمائندوں اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہمیں مزید اپنے حقوق سے محروم نہ رکھا جائے، آگے کا لائحہ عمل بھی ت یار ہے، پھر ذمہ داری حکومت وقت کی ہو گی۔