کرک(نمائندہ خصوصی) پٹواری مطیع اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں سرکل گرد آور الطاف خٹک سمیت کثیر تعداد میں دوست و احباب کی شرکت، تفصیلات کے مطابق پٹواری مطیع اللہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، اس سلسلے میں دعوت ولیمہ کی شاندار تقریب پٹواری ملک عابد خان کی رہائش گاہ نصرت آباد میں منعقد ہوئی، جس میں سرکل گرد آور الطاف خٹک، خالد خٹک، زبیر خٹک، حسیب خٹک، طارق خٹک، صفدر خٹک پٹواری اقبال، ملک حافظ حبیب اللہ جان، شیر آباز، شعیب خان، پٹواری پرویز خٹک سمیت کثیر تعداد میں دوست و احباب نے شرکت کی، اس موقع پر تمام معزز مہمانوں نے پٹواری مطلیع اللہ کو شادی خانہ آباد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور نئے سفر کے کامیابی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی،ا س موقع پر پٹواری ملک عابد خان نے تمام معزز مہانوں کا تقریب میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا، آ خر میں تمام مہاموں کا شاندار کھانوں سے مہمان نوازی کی گئی۔